فٹبال ورلڈکپ 2022ء کوالیفائنگ رائونڈ: 30 کھلاڑی اسلام آباد طلب

اسلام آباد: فٹبال ورلڈکپ 2022ء کے کوالیفائنگ رائونڈ کے لیے پاکستانی فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر سے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو اسلام آباد بلا لیا ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ5 مئی سے 3 جون تک جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ تربیتی کیمپ کے دوران 4 گول کیپر شامل ہوں گے۔
فٹبال فیڈریشن کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کئے گئے کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف، احسان اللہ، تنویر ممتاز، محمد فہیم، محمد عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، مہدی حسن، علی خان نیازی، محمد شاہد، وسیم اصغر، محمد بلال، عمیر علی، محمود خان، صدام حسین، زین العابدین، رجب علی، زید عمر، علی عزیر، حبیب الرحمن، محمد ریاض، اظہار اللہ، رازق، منصور، یوسف احمد، احمد فہیم، محمد نعیم، شہزاد، افتخار اور سہیل شامل ہیں۔