سپریم کورٹ: نواز شریف نے مستقل ضمانت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مستقل ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کے لیے متفرق درخواست میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی متفرق درخواست میں ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے شامل ہے جس میں اضافی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع ہیں۔