کابل، طالبان نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالی خواتین پر مرچوں کا سپرے کردیا

کا بل ( آن لائن )افغانستان کے درالحکومت کابل میں اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنے وا لی خواتین نے طالبان کی جانب سے کالی مرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام عائد کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خواتین تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے لیے احتجاج کررہی تھیں کہ اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا۔ کابل یونیورسٹی کے سامنے کچھ خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے مساوات اور انصاف کی فراہمی کے نعرے لگائے جب کہ انہوں نے خواتین کےحقوق کے بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجو علاقے میں پہنچے اور احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجوؤں نے انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔

متعلقہ خبریں