
محمد رضوان کا احترام، سوشل میڈیا صارفین زینب عباس کے معترف ہوگئے
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کو دیے گئے عشائیے میں زینب عباس انٹرویو کے دوران کرکٹر محمد رضوان کا احترام کرتے ہوئے ان سے بات چیت کیلئے ان کے پیچھے چلی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین زینب عباس کے اس عمل کو سہراتے ہوئے ان کی تعرفیں کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ دنوں قبل 2021ء میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس کی میزبانی زینب عباسی کررہی تھیں۔دوران تقریب زینب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس جا کر کچھ سوال کررہی تھیں، اسی دوران جب زینب محمد رضوان کی طرف گئیں تو وہ کرکٹر کی پیٹھ کی جانب ہوگئیں تاکہ رضوان کھل کر بات کرسکیں۔
I just wanna appreciate #ZainabAbbas for respecting Mohammad Rizwan at the ceremony.
When she saw that Rizwan was trying not to look at her, she went behind his chair so he won’t feel uncomfortable ❤️@iMRizwanPak@ZAbbasOfficial pic.twitter.com/PaHMMY5I1y— MariA RazAa (@RazaaMaria) January 18, 2022
زینب کے اس عمل کو سوشل میڈیا کی جانب سے کافی تعریف کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل رضوان نے ایک انٹرویو کے دوران خواتین کے ساتھ تصویریں نہ لینے کی وجہ بھی بتائی تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خواتین کے بارے میں اتنا شرمیلے کیوں ہیں تو رضوان نے کہا کہ یہ شرمندہ ہونے کے بارے میں نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ذاتی ہوتی ہیں اور ہر کھلاڑی کی اپنی ذاتی وجوہات ہوتی ہیں۔
Zainab Abbas during the PCB awards realised Rizwan wasn’t comfortable with her standing in front so she decided to conduct his interview from the back
Great presence of mind and a hallmark of a true professional pic.twitter.com/m1jGxiWbSP
— Ammar. (@Ammar_AliKhan) January 17, 2022