پی سی بی کا کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پی ایس ایل 7 سے متعلق بڑا اعلان

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا۔پاکستان سپرلیگ کے لیے آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر دراز کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے۔

سلمان نصیر نے کہا ہم کورونا سے بچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لیجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی اسٹارز ہیں۔انہوں نے کہا کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں