ایک ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر سمیت20 اشیاء مہنگی

ملتان:  وفاقی ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی رپوٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت 12.91 فیصداضافہ ہوا۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر سے 53 اشیاکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا، 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر، پیاز ،آلو، انڈے ( فارمی)، کیلا، دال مونگ، چینی، دال ماش، ادرک، دال چنا، چائے کی پیالی، مٹن گوشت، شرٹ، دہی، بریڈ(سادہ)، بڑا گوشت، چاول (اری6)، سگریٹ، دال پلیٹ اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چکن (فارمی)، ایل پی جی سلنڈر، گندم، آٹے کا تھیلا، جلانے کی لکڑی، سرخ مرچ ( پسی ہوئی)، کوکنگ آئل (ٹن پیک)، گھی ( ٹن پیک)، گھی (پیکٹ) اور دال مسور کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول باسمتی ٹوٹا، تازہ دودھ، خشک دودھ، سرسوں کا تیل، نمک، چائے کی پتی، گوشت پلیٹ، کپڑا (لان پرنٹڈ)، مردانہ و زنانہ جوتے، بجلی و گیس چارجز، مٹی کا تیل، بلب، صابن، پٹرول، ڈیزل، لوکل کال اور نہانے کی صابن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔