خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ

کراچی:  پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے کراچی سے روانہ ہو گئی۔

کوچ مارک کولز اور اقبال امام کی زیر نگرانی میں قومی ٹیم نے آئی سی سی ویمن چمپئین شپ کی کراچی میں تیاری کی، قومی خواتین ٹیم نے دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

جنوبی افریقہ جانے سے پہلے کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ سیریز مشکل ضرور ہے لیکن تمام کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایونٹ کو نہ صرف کامیاب بنانا ہے بلکہ رینکنگ بھی بہتر کرنی ہے۔