پاکستانی عوام نام نہاد پشتون تحفظ تحریک کی پرزور مخالف، غیر ملکی سروے

لاہور:  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بریفنگ پر غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیا ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہوئے اسے منفی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

عوام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو سچ اور آئینہ دونوں دکھا دیے ہیں۔ یکے بعد دیگرے دو سروے کرنے کے باوجود اسے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔

سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی بڑی تعداد نام نہاد پشتون تحفظ تحریک کی پرزور مخالف ہے۔ پہلے سروے میں 89 جبکہ دوسرے میں 72 فیصد لوگ پاک فوج کے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) بارے موقف کے حامی ہیں۔ سروے میں صرف 11 اور 28 فیصد لوگوں نے اختلاف کیا۔