این ایف سی کے تحت رواں مالی سال صوبوں کو 1 ہزار 778 ارب جاری

کراچی:  این ایف سی کے تحت رواں مالی سال کے نو ماہ میں صوبوں کو 1 ہزار 778 ارب روپے فراہم کر دیئے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران سندھ کو 441 ارب روپے کی رقم دی گئی جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں ساڑے 5 فیصد زائد ہے، اس عرصے میں پنجاب کو 866 ارب روپے دیے گئے جو گذشتہ مالی سال کے انہی نو ماہ کے مقابلے میں 8 فیصد زائد ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کو این ایف سی کے تحت 9 ماہ میں 290 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی جو گذشتہ برس کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصد زائد ہے جبکہ اس عرصے میں بلوچستان کو دی رقم ساڑے 12 فیصد اضافے سے 180 ارب روپے رہی۔