قومی ٹیم 350 سکور بنانے کی اہلیت رکھتی ہے: سرفراز احمد

لندن:  گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ میں ٹیم سے بڑے سکورز کی توقع لگا لی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ باصلاحیت بیٹسمینوں کی موجودگی میں قومی ٹیم 300 سے 350 تک ٹوٹل بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں متعدد بہترین پلیئرز دستیاب ہیں۔ اوپنر فخر زمان اور امام الحق کی ون ڈے میں ایوریج شاندار ہے۔ ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم ٹیم میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کپتان سرفراز نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر نچلے نمبروں تک اچھے بیٹسمین موجود ہیں، مڈل آرڈر کے بعد لوئر آرڈر میں بھی چند اچھے آل رائونڈرز بھی ہمارے ٹیم میں موجود ہیں۔

 

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آل رائونڈر عماد وسیم اور شعیب ملک حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ فہیم اشرف بھی ہارڈ ہٹر کے طور پر ٹیم کیلئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

کپتان سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پاور ہٹنگ کے حوالے سے کیمپ کے دوران کافی سخت محنت کی ہے جس کے سبب انہیں یقین ہے کہ تیزی سے سکورنگ پاکستانی ٹیم کیلئے مسئلہ نہیں بنے گی۔