پاکستان نے لیسٹر شائر کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 58 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ: پاکستان نے لیسٹر شائر کو ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں 58 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں لیسٹر شائر کی پوری ٹیم 19.2 اوور میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 2 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے جب کہ فخر زمان نے 52، آصف علی نے 22 اور فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے۔

لیسٹر شائر کے مائیک نے 3، ڈی کلائن نے 2 اور ڈیوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Pakistan Cricket

@TheRealPCB

Innings Break!@babarazam258 hits century to lead Pakistan set a target of 2️⃣0️⃣1️⃣ for @LeicsCC in T20 Match.
? John Mallett

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Pakistan Cricket

@TheRealPCB

Pakistan bowl out @leicsccc for 142 and win the T20 by 58 runs.
? John Mallett pic.twitter.com/Y41YQuvDA5

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
67 people are talking about this

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بولنگ اٹیک کے سامنے لیسٹر شائر کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور مائیک سب سے زیادہ 37 رنز بنا سکے جب کہ پارکنسن 27، کاسگرو 19 اور اے ایم علی نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔