کور کمانڈر کانفرنس:دیرپا استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی: کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کانفرنس میں ملک میں دیرپا استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرر کانفرنس میں ملک میں دیرپا استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔