اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی حمایت کرنے پر ریحام خان کی جانب سے تنقید پر کرارا جواب دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی پروڈیوسر ریحام خان اور اداکارہ مشی خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت اور حمایت میں ایک دوسرے پر طنز کی بوچھاڑ کردی۔گزشتہ روز میزبان و اداکارہ مشی خان نے ریحام خان کو اداکاروں کے عمران خان کی حمایت کرنے پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دیا تھا۔مشی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی ریحام خان صاحبہ کا ایک ٹوئٹ پڑھا جس میں یہ لکھا ہے کہ یہ ممّی ڈیڈی اداکار جو عمران خان کی حکومت جانے پر جو احتجاج کررہے ہیں یہی احتجاج اگر کشمیر کے عوام کیلئے کرلیتے تو کیا ہی بات تھی، تو کشمیر کیلئے احتجاج ریحام خان کرلیتی وہ کس بات کا انتظار کررہی ہیں۔

انہوں نے ریحام خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’اب آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا ہے تو آپ کو کشمیر یاد آگیا ہے، ہمیں شکر الحمداللہ کشمیر یاد ہے اور ہم اس کے لیے آواز بھی اٹھاتے ہیں۔‘مشی خان نے پوری شوبز انڈسٹری کی جانب سے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ہمیں پورا حق ہے کہ ہم کسی کی حمایت کریں اور کسی کی حمایت نہ کریں‘۔مشی خان کی بھرپور تنقید کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ ’یہ وہی ہے ناں جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا ‘۔

متعلقہ خبریں