لاہور: پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دیکر شادی کرنیوالا چینی باشندوں کا گروہ پکڑا گیا

لاہور: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی میں پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کر نے والا چینی باشندوں کا گروہ پکڑا گیا۔

پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے، چینیوں پر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان سے جسم فروشی کروانے کا الزام ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔