پاکستان وومن نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان وومن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی تو پوری ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا کی وومن ٹیم کا یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے جب کہ جنوبی افریقی سرزمین پر پاکستان وومن ٹیم کی یہ پہلی کامیابی بھی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نشرا ساندھو اور ندا ڈار نے 2،2 اور فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

ICC

@ICC

Pakistan Women beat South Africa by eight wickets, with 35.2 overs to spare! ?

It’s their biggest-ever ODI win in terms of balls remaining, and their first-ever victory in South Africa. An incredible performance! ? SCORE ➡️ http://bit.ly/PakWvSAW1 

360 people are talking about this

پاکستان وومن نے 64 رنز کا ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جویریہ خان 34 اور کپتان بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس سے قبل اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4 اور سدرا امین 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں، جنوبی افریقا کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں