وزیراعظم عمران خان کی داتاؒ دربار دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے داتاؒ دربار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انھوں نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے داتاؒ دربار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ انھوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دے دیا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے وزیراعظم نے دلی ہمدردی کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ خبریں