پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 596 پوائںٹس کی کمی

کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 596 پوائںٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 35 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

لاہور میں ہونے والے افسوس ناک واقعے اور خراب معاشی صورتحال کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر نمودار ہونے لگے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دوران ٹریڈنگ 700 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد انڈیکس 35 ہزار کی سطح سے بھی نیچے چلا گیا مگر اختتام پر مارکیٹ 596 پوائنٹس کمی کے بعد 35 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک سٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی اور حصص کی مالیت 1500 ارب روپے تک کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔