پنجاب حکومت کا عید کے3 دن مری کیلئے شٹل سروس چلانےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے عید کے3 دن مری کیلئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بہارہ کہو سے مری لوئرٹوپہ کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے عید کے تین دن مری کیلئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد بہارہ کہو سے مری لوئر ٹوپہ کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ایک بس میں 40 سیٹیں ہوں گی، 2 معذور افراد کیلئے مختص کیا ہے، فیملیز کو ترجیحی بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بس سروس سے مری میں ٹریفک میں کمی آئے گی، مسافروں کو 100 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ چارج کیا جائے گا۔

اسی طرح گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کردی ہے، وزیراعلیٰ نے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی منظوری دی ہے، سزاؤں میں کمی سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی، جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی عید اپنے گھروں میں مناسکیں گے۔دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے عید الاضحی پر جیلوں میں سکیورٹی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل، روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے انتظار گاہ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔ عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ورثاء کو مکمل شناحت کے بعد کھانا اور سامان جمع کرانے کی اجازت ہو گی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی زیرنگرانی سامان جمع کروانے والوں کی تلاشی لی جائے گی۔عید کی نماز کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل قیدیوں کے درمیان موجود رہیں گے۔آفیسر زاور ملازمین کو شدید مجبوری کے علاوہ چھٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں