چوہدری شجاعت کی ہدایت کے باجود ق لیگ کے تمام اراکین اسمبلی نے چوہدری پرویزالٰہی کو ووٹ کاسٹ کردیئے

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے چودھری پرویزالٰہی سمیت تمام 10 ارکان نے ووٹ کاسٹ کردیے، ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں شجاعت نواز، حدیجہ عمر، ساجد بھٹی، عمار یاسر، باؤ رضوان، چودھری پرویز الٰہی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق کے ۱۰ ایم پی ایز نے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت کے خط کے باوجود پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو ووٹ ڈال دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی سمیت شجاعت نواز، حدیجہ عمر، ساجد بھٹی، عمار یاسر، باؤ رضوان ودیگر نے ووٹ ڈالا ہے۔

یاد رہے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،اجلاس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان موجود ہیں۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی صفوں میں اس وقت ہلچل مچ گئی کہ جب پارٹی سربراہ چودھری شجاعت کا خط سامنے آیا جس میں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو خط میں کہا کہ ہمارے مسلم لیگ ق کے ارکان نیوٹرل رہیں گے۔

متعلقہ خبریں