بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز؛ انعام بٹ نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

یچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستانی انعام بٹ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان مرات اذکان کو صرف پندرہ سیکنڈ میںزیر کرکے فاتحانہ آغاز کیا، دوسرے مقابلے میں انعام بٹ ایک بار پھر بھر پور ایکشن میں دکھائی دیئے اور آذربائیجان کے ورلڈ ملٹری چیمپئن اور یوریی میڈلسٹ کنان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل تک رئی کے لئے انعام بٹ کا مقابلہ برازیل کے ریسلر کے خلاف ہوگا، بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔