‘قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں گی’

سلام آباد:  پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے، قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز اسمبلی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز سیاسی کارکن ہے اور سیاسی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے، گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا، عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی کوشش ہوگی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں۔

متعلقہ خبریں