وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وزیر داخلہ کا خودکش حملے کے شہدا کو خراج عقیدت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسی نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں