مزارقائد پرگارڈز تبدیلی کی تقریب،پاک نیوی کے دستے نے فرائض سنبھال لئے

کراچی: کراچی میں مزارقائدؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کےچاق و چوبند دستے نے گارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔ تقریب میں کموڈور پاکستان نیول اکیڈمی محمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

رواں سال پاکستان کا 75 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں جھنڈیوں سے کی گئی سجاوٹ خوب منظر پیش کر رہی ہے۔ گذشتہ شب نوجوان سبز ہلالی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر مختلف مقامات پر آتش بازی نے آسمان پر رنگ و نور پھیلا دیا، قومی اسمبلی ، ایوان صدر، وزیراعظم ہاوس سمیت سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں