وہیل چیئر ٹی ٹونٹی ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

کراچی: وہیل چیئر ٹی ٹونٹی ایشیا کپ پاکستان نے جیت لیا۔ قومی ٹیم نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو پچھاڑا۔

دنیا نیوز کے مطابق نیپال میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے فائنل میں روایتی حریف کو پانچ وکٹوں سے ہرایا بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کو 212 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے محمد لطیف نے جارحانہ اننگز کھیلی اور سنچری داغ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 62 گیندوں پر 152 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

روایتی حریف کو ہرانے کے بعد مرد میدان قرار پانے والے محمد لطیف نے یہ کامیابی قوم کے نام کر دی اور کہا کہ خوشی ہے کہ بھارت کے خلاف سنچری بنائی۔