شاہین آفریدی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے نامزد

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں اور ایک پاکستانی کھلاڑی کو نومبر 2022 کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان جوز بٹلر کو بھارت جیسی مضبوط سائڈ کیخلاف سیمی فائنل میں 49 گیندوں پر 80 بنانے اور ایلکس ہیلز کے ساتھ 170 سے زائد رنز کی اوپننگ شراکت داری کرنے پر نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایونٹ میں 207 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کیخلاف بھی انہوں نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تھا اور شاندار کپتانی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو محض 137 رنز تک محدود رکھا تھا۔

شاہین آفریدی انجری سے واپس آکر ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان 14.09 کی اوسط اور 6.15 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 11 شکار کیے تاہم فائنل میں وہ مزید بالنگ نہ کرواسکے جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

ان کی بہترین کارکردگی سپر 12 مرحلے کے بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں سامنے آئی، بائیں بازو نے تیز رفتار 4 اوورز کے اسپیل میں22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

شاہین نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھی شاندار رہے، انہوں نے چار اوورز میں صرف 24 رنز دے کر فن ایلن اور کین ولیمسن کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں