دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے عالمی سطح پر ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے معروف ٹی وی شو مس مارویل کو شہرت کے معاملے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر سنہ 2022ء میں  سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارویل رہا۔

علاوہ ازیں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی فہرست میں بلیک ایڈم، تھور لو اینڈ تھنڈر، ڈاکٹر اسنٹریج بالترتیب تیسرے چوتھے پانچویں نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا فہرست میں ساتویں اور قائد اعظم زندہ باد آٹھویں نمبر پر رہی۔

متعلقہ خبریں