بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

اسلام آباد:  بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ اس کے نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسنی (سی پی پی اے) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

دنیا نویز ذرائع کے مطابق نیپرا نرخوں میں اضافے کی درخواست پر 28 مئی کو سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اپریل 2019ء کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔