روایتی جماعتوں کے قائدین اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں: فردوس عاشق

سلام آباد:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا، اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کر جائیں، ‏عمران خان نے جراتمندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی و سماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔