اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج رافیل نڈال کے سر سج گیا

روم:  اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کے سر سج گیا۔ فائنل میں انہوں نے نوویک جوکووچ کو شکست دیکر ٹائٹل کا دفاع کرنے کے ساتھ نویں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مینز سنگلز فائنل میں نوویک جوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان زبردست مقابلہ رہا، نڈال نے سربین حریف کھلاڑی جوکووچ کو 6-0، 4-6 اور 6-1 سے شکست دی۔

یاد رہے کہ نوویک جوکووچ نے سیمی فائنل میچ میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو شارٹزمین کو شکست دیکر جبکہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔