بھروسہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ نے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے: امریکی صدر

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جو عدے کیے ہیں اسے وہ پورا کریں گے۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند جھوٹے میزائل فائر کیے جس سے ان کے کچھ لوگ اور دیگر پریشان ہوئے تاہم اُن میزائل تجربات نے انہیں کچھ نہیں کیا، شاید کم جونگ نے مجھے سگنل دیا ہے۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

North Korea fired off some small weapons, which disturbed some of my people, and others, but not me. I have confidence that Chairman Kim will keep his promise to me, & also smiled when he called Swampman Joe Biden a low IQ individual, & worse. Perhaps that’s sending me a signal?

49,9 tn personer pratar om detta

امریکی صدر ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شنزو ایبے سے ہونے والی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

امریکی صدر گولف کھیلنے کے لیے موبارا کنٹری کلب پہنچے جہان ان کا استقبال جاپانی وزیراعظم نے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور شنزوایبے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔

متعلقہ خبریں