جنوبی کوریا میں 8 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 29 افراد ہلاک

سیئول: جنوبی کوریا میں 8 منزلہ عمارت میں لگی خوفناک آگ کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر جے شیون میں واقع عمارت کے بیسمنٹ میں پارکنگ لاٹ سے آگ پھیلنا شروع ہوئی۔

پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس عمارت میں فٹنس سینٹر اور گرم حمام (Sauna) موجود تھا۔ حمام سے 16 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ دیگر لاشیں عمارت کے دوسرے حصوں سے برآمد ہوئیں۔

آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس کے شعلے 100 میل دور سے بھی دکھائی دے رہے تھے اور پورا علاقہ دھویں کے بادلوں میں گھرا ہوا تھا۔

عمارت کی چھت اور مختلف منزلوں پر لوگ پھنسے ہوئے تھے جنہیں بچانے کی کوششیں کی جارہی تھیں تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران ہی 29 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 500 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ فضائی معاونت کے لیے تین ہیلی کاپٹرز بھی گشت کرتے رہے۔

یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی، واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا