مریم صفدر کا ناشائستہ لب و لہجہ فرسٹریشن کا اظہار ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ انکی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔

‏وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہیں خوف ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش اور سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہو گی، مریم صفدر کا وزیر اعظم پاکستان کے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔