ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا: بلاول، شمالی وزیرستان حملے کی مذمت

اسلام آباد: چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے، دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشتگرد پھر چھیننا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔