ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکن ٹیم 136 پر ڈھیر

کارڈیف:  آئی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 136 پر ڈھیر ہو گئی۔ کرورتنے کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی دکھا نہ سکے، کپتان 52 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ کیویز ٹیم کے فرگوسن، ہینری نے 3.3 وکٹیں لی۔

سری لنکا کی اننگز۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سری لنکا کے اوپپنگ بلے بازوں نے محتاط اندز میں اننگز کا آغاز کیا مگر بڑی پارٹنرشپ لگانے میں ناکام رہے اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر پہلی گنوا بیٹھے۔ تھری مانے ہنری کی گیند کا شکار بنے جو صرف ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز ہی بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد کورورتنے اور پریرا نے ٹیم کی کمان سنبھالی، پریرا نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے مگر وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، پریرا بھی ہنری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مینڈس تھے جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی ہنری نے سلپ پر کیچ آؤٹ کیا۔ ڈی سلوا بھی ٹیم کو زیادہ دیر تک سہارا نہ دے سکے اور 13 گیندوں پر 4 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

سینئر بلے باز اینجلو میتھیو بھی مشکل صورتحال میں پریشر میں دکھائی دیئے اور بغیر کوئی رن بنائے گرینڈ ہوم کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مینڈس تھے جو صرف ٹیم کے مجموعی سکور میں ایک رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔

آل رائونڈر تھسارا پریرا 27 رنز بنا کر سپنر سینٹر کا شکار بن گئے، اس اننگز میں انہوں نے 2 بلند و بالا چھکے لگائے۔ اوڈانا صفر، لکمل 7، مالنکا 1 رنز پر پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ باؤلر فرگوسن، ہینری نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔