فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد، سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 60 ہزار 528 روپے ہو گئی ہے۔