برٹش ائیرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:  برٹش ائیرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا، ہیتھرو سے پرواز 240 مسافر لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز صبح 9 بجکر 10 منٹ پر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، غلام سرور خان، عبدالرزاق داؤو، زلفی بخاری سمیت اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، برٹش ائیرویز کا فضائی آپریشن شروع کرنا موجودہ جمہوری حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔