ورلڈکپ کے موسم میں لیجنڈری وسیم اکرم کی سالگرہ آ گئی، زندگی کی 52 اننگز مکمل

لاہور:  ورلڈکپ کے موسم میں لیجنڈری وسیم اکرم کی سالگرہ آ گئی، انیس سو بانوے کے ٹائٹل مقابلے میں جادوئی بولنگ سے چیمپئن بننے اور بنانے والے ہیرو نے زندگی کی باون اننگز کھیل لیں۔

کرکٹ کا بڑا نام وسیم اکرم لاہور میں پیدا ہوئے، کرکٹ میں اچانک انٹری ڈالنے والے وسیم اکرم کا کیرئر دبنگ رہا، ایک سو چار ٹیسٹ میچز میں چار سو چودہ کا کارنامہ انجام دیا، تین سو چھپن ون ڈے کھیلے، پانچ سو دو شکار کیے۔

ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، انیس سوبانوے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی بولنگ فرق ثابت ہوئی۔

ٹائٹل مقابلے میں 149 کے مجموعے پر خطرے کا نشان بنتے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لوئس کو آؤٹ کیا، میچ بلکہ ایونٹ کی یہی دو گیندیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنیں، مین آف دی میچ بلکہ بہترین بولر بنے۔

ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد سوئنگ کنگ نے ون ڈے کیرئر کو گڈ بائے کہہ دیا، کمنٹری اور کوچنگ سے وابستہ وسیم اکرم کے آج بھی لاکھوں پرستار انہیں ہیپی برتھ ڈے کہہ رہے ہیں۔