پاک فوج نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلے جیت لیے

پاک فوج نے بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلے جیت لیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیس اسٹیکنگ، مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانیہ میں ہوئے جن میں پاکستان مسلسل دوسرے سال فاتح رہا۔

—فوٹو: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں حصہ لیا تھا، پاکستان ملٹری اکیڈمی ٹیم نے مقابلے میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔