‘جنوبی پنجاب کے عوام سے کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا’

اہور:  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب کے ساتھ سابق دور میں ہر سطح پر زیادتیاں روا رکھی گئیں، ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کسی دوسرے شہر یا منصوبے کو ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گے، مختص ترقیاتی بجٹ کو صرف جنوبی پنجاب ہی میں استعمال کیا جائے گا، جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کو مکمل کیا جائے گا۔