کرکٹ ورلڈکپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انچسٹر:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ سے قبل انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور کم ازکم دو میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں رائے فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ ایونٹ میں انگلش ٹیم 4 میں سے 3 میچز جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ افغانستان کو چاروں میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈکپ مقابلوں میں دنوں ایک بار ہی آمنے سامنے آئیں جس میں انگلیند نے 9 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔

متعلقہ خبریں