ویوو نے Y15 پاکستان میں متعارف کروا دیا

لاہور:  ویوو نے پاکستان میں اپنی باکفایت وائے (Y) سیریز میں جدید سمارٹ فون کا اضافہ کر دیا۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ ساتھ اس کی بیک پر AI ٹرپل کیمرے ہیں جو صارف کو پہلے سے زیادہ صاف اور روشن تصویر لینے میں‌ مدد دیتے ہیں.

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویوو نے پاکستان میں اپنی باکفایت وائے (Y) سیریز کا جدید سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں Vivo Y15 سمارٹ فون 5000mAh بیٹری کے ساتھ لانچ کیا ہے۔

اس فون کی خاص بات اس کی بیک پر AI ٹرپل کیمرے ہیں اور یہ فون 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج کا حامل ہے جو صارفین کیلئے بھرپور دلچسپی کا باعث ہے۔