کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی: مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کم ہوا ہے، اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی میں جاری کھاتے کا خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 ڈالر رہا، جب کہ 18-2017 کے دوران اسی عرصہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی