اقوام متحدہ کی 2018ء میں پناہ گزینوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری

نیویارک:  اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پناہ گزینوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں سات کروڑ سے زائد پناہ گزینوں کا اندراج عمل میں آیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 7 کروڑ 8 لاکھ افراد اپنا وطن چھوڑکر دیگرممالک گئے۔ 2017ء کے اختتام پر پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد چھ کروڑ 85 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تعداد گھروں کو چھوڑنے والے افراد کی حقیقی تعداد سے کم ہے۔ وینزویلا میں بحران کے سبب مہاجرین کی مکمل تعداد کو شمار نہیں کیا جا سکا جبکہ سال 2017ء کے اختتام پر پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد 6.85 کروڑ تھی۔

ایتھوپیا میں نسلی تنازعات اور وینزویلا میں خوراک اور ادویات کے بحران کو پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں تارکین وطن کی تعداد دوگنا تک بڑھ چکی ہے۔