ورلڈکپ کی میزبان انگلش ٹیم آج سری لنکا سے لیڈز کے میدان میں ٹکرائے گی

لیڈز: کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 

دونوں ٹیمیں لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے گراؤنڈ میں اتریں گی اور ٹاس دو بجے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے پانچ میچوں سے چار میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کیا۔

سری لنکا کو پانچ میچوں میں سے ایک میں فتح نصیب ہوئی دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا  جب کہ دو میچز بارش سے متاثر ہوئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سری لنکن ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کرک انفو پوائنٹس ٹیبل—. اسکرین گریب+