امریکا کا پاکستان سے مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کیے جائیں اور اس معاملے پر تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب مقرر کیا جائے۔

مذہبی آزادے سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کے غلط استعمال کو روکا جانا چاہیے، 40 سے زائد افراد کو اس جرم میں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ ان افراد کو رہا کیا جائے اور مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب کا تقرر کیا جائے۔

پومپیو نے مذہبی آزادی کے معاملے پر ایران اور چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔