کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں آج اہم میچ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایڈم زیمپا اور کولٹر نائل کی جگہ جیسن بیہرنڈروف کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کا میچ نہ صرف انگلینڈ بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائی گی جب کہ انگلینڈ کی ہار کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے

متعلقہ خبریں