لورالائی پولیس لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 3 خودکش بمبار ہلاک

وئٹہ:  لورالائی پولیس لائنز پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 3 خودکش بمبار ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل اللہ نواز شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 خودکش بمباروں نے لورالائی پولیس لائنز پر حملے کی کوشش کی، ایک خودکش حملہ آور داخلی دروازے پر ہی مارا گیا جبکہ 2 دہشتگردوں کو پولیس لائنز کے اندر ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور کوئیک ریسپانس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اڑا دیا، دوسرے خودکش بمبار کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل اللہ نواز شہید جبکہ 2 کانسٹیبل شدید زخمی ہوئے، سیکورٹی فورسز نے لورالائی پولیس لائن کمپاونڈ کو کلئیر کر دیا۔

متعلقہ خبریں