نواز شریف کی ملاقاتیں محدود، آج صرف پانچ رشتہ دار مل سکیں گے

لاہور:  محکمہ داخلہ کی ہدایت پر جیل حکام نے نواز شریف سے ملاقاتیں محدود کر دیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے آج جیل میں صرف پانچ رشتہ دار ملاقات کرسکیں گے۔ ملاقات کا وقت صبح نو بجے سے دو بجے تک ہوگا۔ جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے کسی لیگی رہنما و خاندان کے افراد کو ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ مریم نواز، شہباز شریف کے علاوہ مزید 3 اور رشتہ دار ملاقات کرسکیں گے، نواز شریف سے ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں کروائی جائے گی۔