کرکٹ ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آج میدان میں اترے گی

لندن:  ورلڈ کپ میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا، مانچسٹر میں اب تک کی ناقابل شکست بھارتی ٹیم، ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

میگا ایونٹ میں آج ایک اور بڑا مقابلہ، مانچسٹر میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور ہندوستان مدمقابل ہوں گے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں بارش کے سبب ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی۔

بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی، ایک خراب موسم کی نذر ہوا۔ کیربیئن ٹیم چھ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی۔

عالمی مقابلوں میں کوہلی الیون کا پلڑا بھاری ہے، آٹھ میں سے پانچ بار بازی اپنے نام کی۔ تین میچوں میں فتح کا تاج کالی آندھی کے سر سجا۔