بھارتی اداکارہ سونم باجوہ سجل علی کی خوبصورتی کے گن گانے لگی

لاہور:  بھارت کی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان کی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے گن گانے لگی۔

اداکارہ سجل علی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کیں، نئی تصویر میں اداکارہ دلکش نظر آ رہی تھیں، اس تصویر پر جہاں دنیا بھر سے ان کے پرستاروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں مقبول بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی پنجابی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نئی تصویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ خواہش ہے کہ پاکستانی اداکارہ سے ملاقات کروں۔ خواہش ہے کہ پاکستان کا دورہ کر کے ان سمیت دیگر اداکاروں سے بھی ملوں۔

یاد رہے کہ سونم باجوہ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی سپرہٹ پنجابی فلموں سمیت تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کر چکی ہیں، تاہم انہیں کامیابی پنجابی فلموں میں ملی۔ مشہور پنجابی فلموں میں بیسٹ آف لک، پنجابی 1984، دیپکا، نکا ذیلدار، منجی بسترے، سپر سنگھ، سٹریٹ ڈانسر اور کری آن جٹا 2 شامل ہیں۔